اسلام آباد: بلوچ دھرنا گاہ میں خاتون بے ہوش، متعدد کی اچانک طبیعت خراب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنا گاہ میں ایک خاتون بے ہوش ہوگئی جبکہ متعدد کی طبیعت خراب ہے۔

اطلاعات کے مطابق لواحقین لانگ مارچ کے جاری دھرنے میں متعدد شرکاءکی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

اس موقع پر ایک خاتون بے ہوش بھی ہوگئیں جنہیں پولی کلینک اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزعلی الصبح رات تین بے قریب ریاستی فورسزنے یخ بستہ سردی میں لانگ مارچ شرکا پر واٹر کینن سے پانی پھینکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناکر گرفتار کر لاک اپ میں منتقل کیا تھا ۔تین دنوں سے جاگے اور طویل سفر کی تھکن و سردی اوربھوکے پیاسے اسلام آباد پہنچنے ہی پھرفورسز کی تشددکا سامنا کرکیا جس سے معصوم بچے اور بوڑھوں عورتوں کی حالت خراب ہوگئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment