بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اساتذہ رہنما کوہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کوشک تربت میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر ماسٹر اکبر ولد پیر بخش کی رہائش گاہ جاکر انہیں گیٹ پر بلایا اور وہاں گولی مار کر قتل کردیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے ہفتہ کی صبح شک کی بنیاد پر ان کے دو ہمسائیوں کو حراست میں لے لیا اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔