بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں پاکستانی فوج کے مخبروں کے ٹھکانے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب گوادر میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے آلہ کاروں و مخبروں کے ایک ٹھکانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گوادر شہر میں شاہین چوک کے قریب حجام کے دوکان کو بطور ٹھکانہ استعمال کرنے والے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں رضوان ولد سرفراز سکنہ بہاولپور، حسنین ولد دلشاد سکنہ بہاولپور اور عبداللہ ولد اللہ ڈایا سکنہ رحیم یار خان زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکوہ دشمن آلہ کار دوکاندار کی بھیس میں دشمن فوج کیلئے مخبری کا کام کررہے تھے جبکہ دوکان کو بطور ٹھکانہ استعمال کیا جارہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔