کوئٹہ ، کیچ ، گوادر ومستونگ میں فورسز پر حملے،1 اہلکار ہلاک، اسلحات ضبط

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ، کیچ ، گوادر اور مستونگ میں آج بروزہفتہ کو پاکستانی سیکورٹی فورسز وپولیس پر عسکریت پسندوں کے متعددحملوں اور دھماکوں میں ایک اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ اسلحات تحویل میں لے لئے گئے ۔

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں عسکریت پسندوں نے کرانی کے علاقے میں تین گاڑیوں پر مشتمل اے ٹی ایف کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں قافلے میں شامل ایک گاڑی کو شدید نقصان کا سامنا رہا ہے جبکہ باقی گاڑیوں کو جزوی نقصانات پہنچاہے۔

حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اسی طرح ساحلی شہر گوادر میں عسکریت پسندوں نے کوسٹ گارڈ کے مین کیمپ کے حفاظتی چوکی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کی سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر ضلع کیچ میں عسکریت پسندوں نے فورسز کے چوکی کیچ کے علاقے زامران کھٹان کے مقام پر نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں ہیں جبکہ فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

علاقہ ازیں مستونگ میں ژلی کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا اور پوسٹ پر موجود اہلکاروں کا اسلحہ اٹھا کر لے گئے۔

اب سے کچھ دیر پہلے مستونگ میں ژلی کے مقام پر قائم پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے قبضہ کر لیا اور پولیس اہلکاروں کی اسلحہ ضبط کر کے لے گئے تاہم پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا۔

ان تمام حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article