دکی میں بارات میں شامل کار الٹنے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دکی کے علاقے غڑواس کے مقام پر بارات میں شامل کار گاڑی الٹ گئی۔

حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی باراتیوں کی ہے۔

لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 3 سال سے 10سال تک کے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment