لانگ مارچ کواسلام آباد میں ٹول پلازہ پرروک دیا گیا

0
165

بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ہے لیکن شرکا کو نیشنل پریس کلب تک جانے کیلئے روک دیا گیا ہے ۔

سیکورٹی فورسز نے لانگ مارچ شرکا کے زیر استعمال گاڑیوں کی چابیاں چھین لی ہیں اور شرکا کو کہا جارہا ہے کہ سیکورٹی تھریٹ کی وجہ سے شرکا کو نیشنل پریس کلب نہیں بلکہ کسی اور پارک میں منتقل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کے خلاف ریاستی سازشوں کا سلسلہ اسلام آباد میں بھی جاری ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پریس کلب پر قائم لاپتہ افراد کے کیمپ پہنچنے سے پہلے اسلام آباد ٹول پلازے کے مقام پر لانگ مارچ کے شرکا کو روک دیا گیا ہے۔ اس وقت لانگ مارچ کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی چابیاں چھین لی گئی ہیں اور دھرنے کے شرکا کو دھمکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست لانگ مارچ کے خلاف تربت سے اب تک اپنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ لانگ مارچ لاپتہ افراد کے لواحقین، انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی کارکنان پر مشتمل ہے اسے بار بار روکنا اور اس کے سامنے رکاوٹیں کھڑا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست بلوچستان کے حوالے سے کسی بھی طرح کی سیاسی جدوجہد برداشت نہیں کرتا۔

لانگ مارچ قائدین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ نے سوشل میڈیا میں اپنی جاری ویڈیوز میں تمام انسانی حقوق کے تنظیموں اور تمام انسان دوست افراد سے اپیل کی ہے وہ اس سلسلے میں آواز اٹھائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here