کراچی میں ایک بلوچ قتل ، ایک لاپتہ، وڈھ میں روڈ حادثے سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی میں  پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ قتل ، ایک لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ وڈھ ایک ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے 2 بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کر لیا جن میں سے ایک کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا جبکہ ایک اب بھی لاپتہ ہے۔

دونوں کی شناخت شریف بگٹی اور سلمان بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی گھگھر پھاٹک کے مزدوری سے واپس آتے ہوئے قریب بگٹی برادری سے تعلق رکھنے والے مزدور نوجوانوں کے ساتھ ایف ڈبلیو او کمپنی کے گارڈز نے ایک نوجوان شریف بگٹی کو تشدد کر کے قتل کردیا جب ایک نوجوان سلمان بگٹی تاحال لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تشدد سے قتل ہونے والے نوجوان کے لاش کو روڈ پر پھینگ دیا گیا، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے وڈھ وہیر کے مقام پر ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 4 افرادہلاک اور 6 چھے شدید زخمی وہگئے۔

زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment