لانگ مارچ کا داخلہ روکنے کیلئے کوئٹہ کا داخلی راستہ بیریرز و فورسز سے بند

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا پر امن لانگ روکنے کیلئے ریاستی مشینری نے کوئٹہ کا داخلی راستہ رکاوٹیں کھڑی کرکے اور بھاری فورسز تعینات کر کے بند کردیا ہے ۔

ا س سے قبل خضدار سے سوراب اورقلات ، منگوچر وکڈھ کوچہ اورمستونگ تک تما م علاقوں میں راستوں پر کنٹینریں کھڑی کرکے اور ٹرکیں روڈوں پر لٹا کر راستے بند کر دیئے تھے اور خواتین ومرودوں کوتشددکا بھی نشانہ بنایا گیا تھاتاکہ مارچ کے شرکا کو کوئٹہ پہنچنے نہ دیا جائے لیکن مارچ کے شرکا نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے تمام تر ریاستی رکاوٹوں ، تشددو تذلیل کو سہتے و عبور کرتے ہوئے مستونگ پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی جس کے زیر اہتمام لانگ مارچ جاری ہے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کوئٹہ میں لانگ مارچ روکنے کی تیاریوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خضدار، سوراب، قلات اور مستونگ کے بعد اب کوئٹہ انٹر ہوتے ہی واپس پولیس فورس مکمل طور پر لگا دی گئی ہے اور لانگ مارچ کا راستہ روک دیا گیا ہے۔ریاست پرامن لانگ مارچ سے مکمل طور پر خوف زدہ ہے۔اور اس کو روکنے کیلئے اپنی تمام تر مشینری و طاقت کے استعمال اور ناکامی کے بعد اب بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کو پروپیگنڈے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے ۔جان اچکزئی نے ابھی اپنے ایک پریس کانفرنس میں لانگ مارچ کے شرکا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک تخریب کار کے حق میں جھوٹی ریلی نکال رہے ہیں۔

https://twitter.com/BYCKech/status/1734200687985098843

ان کا کہاناتھا کہ اس طرح کے غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر آئینی طریقوں سے ریاست بلوچ قوم پر واضح کر رہی ہے کہ اس ملک میں ان کے کوئی شہری اور انسانی حقوق نہیں ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ یہ لانگ مارچ مکمل طور پر پرامن اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ہے ریاست ایک پرامن لانگ جو ریاستی جبر کے خلاف جاری ہے اسے ناکام بنانے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے۔

بی وائی سی اپنے پوسٹ میں تمام انسان دوست اور انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس غیرانسانی عمل کے خلاف آواز اٹھائیں۔

ریاست پرامن لانگ مارچ سے مکمل طور پر خوف زدہ ہے۔اور اس کو روکنے کیلئے اپنی تمام تر مشینری و طاقت کے استعمال اور ناکامی کے بعد اب بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کو پروپیگنڈے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے ۔جان اچکزئی نے ابھی اپنے ایک پریس کانفرنس میں لانگ مارچ کے شرکا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک تخریب کار کے حق میں جھوٹی ریلی نکال رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment