تربت دھرنے کویرغمال بنایاگیا ہے،بالاچ بلوچ ایک دہشتگردتھا،جان اچکزئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تربت دھرنے کو پاکستان مخالف قوتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ، مارچ کرنے والوں کو دہشتگردوں کا سہولت کار سمجھا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیلئے لانگ مارچ عوام کی خیر خواہی نہیں ، لانگ مارچ کی دھمکی دینے والے کھبی نہتے مزدروں‘ محنت کشوں کے قتل پر کیوں نہیں نکلے؟

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ تربت میں جس شخص کیلئے دھرنا دیا گیا ہے اس نے از خود 11 دہشتگرد حملوں کا اعتراف کیا ہے۔تربت میں مارے جانیوالے شخص کے قبر پر کس کالعدم تنظیم کے جھنڈے بنائے گئے ،یہی تو اسکی دہشتگرد ہونیکا ثبوت ہے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تربت میں مارا جانے والا شخص قانون نافذ کرنیوالے ادرے کے مقابلے میں مارا گیا ہے ‘لواحقین کے مطالبہ پر تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔

جان اچکزئی نے مزید کہا ہے کہ تربت دھرنے کو پاکستان مخالف قوتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ۔پاکستان کو بدنام کرنیکی سازشیں کھبی کامیاب نہیں ہونگی ۔ریاست عوام کی خیر خواہی ‘ خوشحالی ‘ ترقی کیلئے پرعزم ہے ریاست دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو برداشت نہیں کرے گی چاہے یہ گروہ جتنی بھی ہمدردی پیدا کرنا چاہیں ‘ بلوچستان کو آگے بڑھنا ہے اور اسے انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور تشدد سے پاک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے مارچ کرنیوالوں کو دہشتگردوں کا سہولت کار سمجھا جائیگا۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment