کٹھ پتلی جکومتی اتحادی ممبر قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں جاوید جبارکی بطور ممبر بلوچستان تقرری پر شدید احتجاج کیا ہے۔
کٹھ پتلی ممبر قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے جاوید جبار کی تقرری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی میں صوبے کی نمائندگی کے لیے کوئی فرد نہیں ملا؟
اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں جاوید جبار کی نامزدگی بلوچستان کے عوام کی توہین ہے، کیا یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی این ایف سی کا ممبر بننے کا اہل نہیں ہے۔
اس نے سوال کیا کہ جاوید جبار کو بلوچستان کے معروضی حالات کا کیا علم ہے؟
صدر سے این ایف سی میں بلوچستان سے جاوید جبار کا نام واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلم بھوتانی نے کہا کہ عدالت میں معروف
قانون دان امان اللہ کنرانی میرے مقدمے کی پیروی کریں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز 10 ویں این ایف سی کی تشکیل نو کی تھی جس کی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی منظوری دیدی ہے۔
بطور وزیر خزانہ وزیراعظم عمران خان کمیشن کے سربراہ ہوں گے جب کہ وزیراعظم کی عدم موجودگی میں مشیر خزانہ کو کمیشن کی صدارت کا اختیار ہو گا۔
قومی مالیاتی کمیشن میں صوبوں کے وزیر خزانہ بھی بطور ممبر شامل ہوں گے جب کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان نے جاوید جبار کو بطور ممبر بلوچستان شامل کیا ہے۔