پنجگور میں فائرنگ،کوئٹہ میں روڈحادثہ ،2افراد ہلاک ، 8 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان حفاظتی بند کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونےوالے شخص کی شناخت گرمکان کے رہائشی ظاہر ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک جلوگیر کے مقام پر دو گاڑیوں میں ہولناک تصادم کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کچلاک جلوگیر کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث آٹھ افراد زخمی جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ہلاک اور زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی افراد میں امین اللہ ،سدیس خان ،ریحان خان ،نوید خان ،محمد حنیف ،شکیل ،محمود اور مدیان احمد شامل ہیں جبکہ ہلاک شخص کی شناخت اکمل کے نام سے ہوئیہے۔

Share This Article
Leave a Comment