اسلام آباد: لاپتہ افراد لواحقین کا احتجاجی کیمپ 5 ویں روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کااحتجاجی کیمپ 5 ویں روز بھی جاری ہے جس میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں۔

احتجاجی کیمپ میں لاپتہ راشد حسین کی والدہ ، بھتیجی ماہ زیب ،لاپتہ آصف اور رشید کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ ، لاپتہ جہانزیب کی والدہ، لاپتہ سعید احمد کی والدہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور بلوچ طلبا موجود ہیں۔

 لاپتہ رشید بلوچ اور آصف بلوچ کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ایک بےبس بہن ہوکربھی یہی سمجھتی ہوں کہ یہ حکمران مجھ سے بھی زیادہ بے بس ہیں ۔

https://twitter.com/sairabaluch_/status/1730540125422288981

انہوں نے لکھاکہ میں تو سوال کر رہی ہوں ان میں اتنی ہمت بھی نہیں کہ وہ #CTD سے یہ سوال کریں کہ میرے بھائی کہاں ہیں ؟

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ دنوں سےہم نیشنل پریس کلب اسلام آباد کےسامنےاحتجاجی کیمپ لگائےبیٹھےہیں۔

لاپتہ راشد حسین بلوچ کی ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پانچ دسمبر کو ایک بار پھر اسلام ہائیکورٹ میں میرے بھائی کی جبری گمشدگی کیس کی شنوائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں سے عدالتوں کی جانب سے نوٹسز جاری کرنے کے باوجود متعلقہ اداروں سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں مل سکا ہے۔

https://twitter.com/FaridaBaloch_/status/1730285675306476026

اس سے قبل فریدہ بلوچ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد مختلف ذرائع سے ہمیں کال کرکے اسلام آباد میں راشد حسین کی بازیابی کے لئے قائم احتجاجی کیمپ ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا سوال ہے کہ راشد حسین کہاں ہے؟۔

فریدہ بلوچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور شہری کیا اپنے لاپتہ پیاروں کی جبری گمشدگی پر اب سوال بھی نہیں کرسکتے؟

انھوں نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے خاندان کو اس سے قبل بھی احتجاج کے پاداش میں دھمکیاں دی گئی ہیں، گھر پر چھاپے مارے گئے اور والد سمیت رشتہ داروں کو تشدد کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔ ہمیں اسلام آباد آنے اور یہاں کے سڑکوں پر دھرنے دینے کا قطعی شوق نہیں البتہ ہم انصاف کے متلاشی ہیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

لاپتہ افراد اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment