کراچی آرٹس کونسل نے پروفیسر غفور شاد کو ان کے شعری مجموعے پر ایوارڈ سے نوازا

0
210

بلوچی زبان کے نظم نگار پروفیسر ڈاکٹر غفور شاد کے شاعری کی پہلی کتاب کو آرٹس کونسل کراچی کی طرف سے ایوارڈسے نوازا گیاہے۔

آرٹس کونسل کراچی نے سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوران بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے نظم نگار ڈاکٹر غفور شاد کی پہلی کتاب ” من کسّہے نہاں” کو بلوچی ادب میں بہترین کتاب قرار دے کر ایوارڈ سے نواز دیا۔

اس سے پہلے ان کی دو کتابوں “بلوچی کلاسیکل شاعری” کو 2014 میں مست توکلی ایوارڈ اور “بلوچی زبان بنزہ ءُ نبشتہ رھبند” کو 2019 میں اکادمی ادبیات اسلام آباد کی طرف سے سید ہاشمی ایوارڈ دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر غفور شاد نے اپنی کتاب پر ایوارڈ جمعرات کی شام کو آرٹس کونسل میں خود وصول کیا جہاں وہ ایک پروگرام میں بطور مہمان مقرر مدعو تھے۔

پروفیسر غفور شاد کا تعلق ضلع کیچ سے ہے اور وہ جدید بلوچی ادب میں اپنی الگ اسلوب کے ساتھ نظم نگاری کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ لسانیات میں بطور ماہر بھی جانے جاتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر غفور شاد اس وقت بلوچستان اکیڈمی تربت کے چیئرمین ہیں، تربت یونیورسٹی شعبہ بلوچی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر بلوچی ادب پڑھاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here