کورونا: مقبوضہ بلوچستان میں 97 نئے کیسز،پاکستان میں ہلاکتیں 737 ہوگئیں

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 ہوگئی،
بدھ کے صبح تک50 نئے کیسز رپورٹ جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 34373 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 267 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 218 اور پنجاب میں 214 افراد انتقال ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ مقبوضہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

آج بروز بدھ اب تک پاکستان بھر سے کورونا کے مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے اسلام آباد سے 46 اور آزاد کشمیر سے 4 کیس سامنے آئے ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان میں منگل کو کورونا وائرس کے 97 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2158
ہوگئی۔

کٹھ پتلی صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہے
جب کہ 256 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں منگل کو کورونا کے مزید 593 کیسز سامنے آئے اور ایک روز میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کل 4064 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 اموات بھی ہوئیں جو اب تک سندھ میں ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعدد 12610 ہوگئی ہے اور 218 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 2149 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں منگل کو کورونا سے مزید 3 افرادہلاک ہوئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 214 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 10 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 267 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 5، مردان میں تین، صوابی اور مالاکنڈ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 146 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5021 تک جاپہنچی ہے۔
محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1305 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں منگل کو مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 475 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 331 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment