ڈیرہ اللہ یارمیں خاتون سمیت 2 افراد قتل،شاہرگ میں کوئلہ کان سے 2 لاشیں نکال لی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ڈیرہ اللہ یار کے نواحی علاقے گوٹھ محمد ابراہیم بادینی میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب دیر سے ملزم محمد پناہ جمالی نے مبینہ کاروکاری کے الزام میں اپنی بیوی لعل بی بی اور نوجوان دوست علی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور آلہ قتل سمیت جاے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے جاہے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچادیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان حادثے میں پھنسے2کانکنوں کی لاشیں سترہ گھنٹے بعد کان سے نکاللئے گئے۔

ریسکو زرائع کے مطابق گزشتہ روزشاہرگ کوئلہ کان میں دو کان کنوں کی لاشیں سترہ گھنٹے بعد کوئلہ کان سے نکال دیا گیا ۔

ہرنائی شاہرگ ژڑبابا کوئل مائنز ایریا ٹھیکیدار عبداللہ خان مندوخیل، پیٹی ٹھیکیدار ظریف خان کے کول مائن میں ٹی کا تودہ گرنے سے 3 کانکن کے اندر پھنس گئے تھے ۔

کوئلہ کان کے اندر پھنسے تین کانکنوں میں سے دو کانکنوں،داد اللہ، سعید عالم کی لاشیں سترہ گھنٹے کے بعد کوئلہ کان سے نکال دیا گیا جبکہ ایک کانکن حفیظ اللہ ولد ظریف ساکن سزو کی لاش کو کل ہی کوئلہ کان سے نکال دیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment