مستونگ میں دو گاڑیوں میں تصدام سے ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ مستونگ کے قریب کوئٹہ تفتان شاہراہ کردگاپ کے علاقے میں پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زائرین کی بس اور کار گاڑی کے مابین تصادم ہواجس سے کار سوارہلاک ہوگیا۔

کار سوار کی شناخت عصمت اللہ ولد عبدالغیاث کے نام سے ہوگئی جو پشین کا رہائشی بتایا جارہا ہے ۔

لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد پشین روانہ کر دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment