کوئٹہ میں پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں پاکستانی پولیس پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے منگل کی شام چار بجکر چالیس منٹ پر کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس تھانے پر گرنیڈ حملہ کرکے قابض فورس کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ پولیس کے لے ایک تنبیہ تھا کہ وہ پاکستانی فوج کے آلہ کار بننے سے گریز کرے ورنہ اس کے ساتھ بھی وہی سلوک کیاجائے گا جو قابض فورسز کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور اس کے آلہ کاروں پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment