گوریلا جنگجو شہید نادر چھلگری مری کی والدہ انتقال کر گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ گوریلہ جنگجو شہید نادر چھلگری مری المعروف گونڈو کی والدہ محترمہ اور شہید سرمچار قادر چھلگری مری، شہید سرمچار لعل محمد چھلگری مری کی دادی انتقال کر گئی ہیں۔

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چند روز قبل انتقال کر گئے تھے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیملی کی بلوچ قومی تحریکِ آزادی میں انتہائی گراں قدر قربانیاں ہیں۔ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں انہیں وقتاً فوقتاً ہر طرح کے جبر کا سامنا رہا ہے۔ جلا وطنی سے لیکر جنگی محاذ تک ہر سطح پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔

پاکستانی ریاست کی جانب سے بے شمار ظلم و ذیادتیوں کے باوجود یہ فیملی آج تک آزادی کے فلسفے سے جڑا ہے اور کبھی نہیں بھٹکا ہے۔

یاد رہے کہ شہید نادر مری، شہید لعل محمد مری ،شہید قادر مری کی فیملی بنیادی طور پر کوئٹہ کے علاقے زرغون سے تعلق رکھتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment