بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہا داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 29 نومبر کی صبح ساڑھے دس بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقعے جھاؤ کے ڈولیجی میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر سے نشانہ کرکے دشمن فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں دشمن کی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دُشمن فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔