شدید سردی میں گیس و بجلی بندش کیخلاف قلات میں خواتین و بچوں کا روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے قلات میں شدید سردی میں گیس بندش اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں نے کوئٹہ ٹوکراچی قومی شاہراہ کو مغل چوک کے مقام پر احتجاجاً بند کردیا۔

روڈبندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہزاروں مسافر پھنس گئے ۔

مظاہرین کاکہناہے کہ شدید سردی میں گیس بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ عوام پانی کی بوند بوند کےلئے ترس گئے۔

انہوں نےکہا کہ قلات ملک کا سرد ترین علاقہ ہے یہاں گیس نہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیںکیے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

Share This Article
Leave a Comment