حب میں کارخانوں کے زہریلے گیس سے امراض پھیلنے لگے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی حب میں شہری آبادی کے بیچوں بیچ صدیق سنز کمپنی سے نکلنے والے دوئے سے شہری جلد اور پھیپڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

ذرائع کے مطابق صنعتی شہر حب کے سینٹر میں نجی کمپنیوں میں پرانے کپڑے، ٹائر اور جوتوں سمیت ممنوع چیزیں جلا کر فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے جس کے سبب شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حب شہر میں موجود کارخانوں سے نکلنے والی زہریلے فضائی آلودگی کے سبب شہری امراض چشم، جلد سمیت پھیپڑوں کی بیماریوں میںبڑی تیزی سے مبتلا ہوتے جارہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت اور چشم پوشی کے باعث شہر میں واقع مختلف انڈسٹریز میں پرانے کپڑے، پرانے جوتے، ٹائر اور ربڑ جلائے جا رہے ہیںجس کے سبب شہری آئے روز بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حب شہر میں اگر موجودہ کمپنیوں کے خلاف فوری نوٹس نہ لیا گیا تو حب شہر کے لوگوں میں مزید خطرناک قسم کی بیماریاں پھیلنے کے خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔

واضع رہے کہ حب کے قریبی علاقے موانچھ گوٹھ میں بھی فیکٹریوں میں زہریلے گیس کے اخراج سے متعدد بلوچ بچے بیماریوں کاشکار ہوگئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment