کوئٹہ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کی نگراں حکومت نے دارلحکومت کوئٹہ میں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق امور مسائل اور اور انکے کے حوالےسے منعقدہ اجلاس میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے، ریونیو کلیکشن کو مزید موثر کرنے، کوئٹہ شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کی آئوٹ سورسنگ کرنے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو کارگر اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کی آئوٹ سورسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت کچرہ اکٹھا کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ پلان کے تحت اس پر مکمل ہوم ورک کرنے کے بعد تفصیلی تجاویز کے ساتھ اسے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

اجلاس میں نگراں وزیر شیخ محمود الحسن مندوخیل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی، سیکریٹری خزانہ بابر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس کو ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے کیو ایم سی کے مالی و انتظامی امور، دستیاب وسائل، مشینری،موجود افرادی قوت، فائر بریگیڈ کے نظام،درپیش مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کیو ایم سی نے شہر کے کچھ علاقوں میں سول سوسائٹی کے تعاون سے علاقائی فلاحی کمیٹیاں بھی بنائی ہے جبکہ ٹیکسیشن کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے، شکایات مینجمنٹ سسٹم اور سوشل میڈیا پر صفائی کے حوالے سے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن ایک اہم ادارہ ہے اس ادارے کے مالی و انتظامی امور بہتر ہونے سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی ائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس مختصر مدت میں کوئٹہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے حوالے سے کام کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment