گوادر سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت بلال ولد احمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے فورسز ہاتھوں بلال ولد احمد کی جبری گمشدگی کی تصدقی کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کو کل 20 نومبر کی شام فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ مذکورہ نوجوان کی عمر 16 سال ہے اور وہ گوادر میں وی ٹی سی کالونی کا رہائشی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment