بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں چڑھائی کے قریب ڈاچ گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک، جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے افرادکی شناخت فراز اور محمد آصف جبکہ زخمی کی شناخت گیارہ سالہ محمد حسین کے نام سے ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گڈانی چڑھائی کے قریب پیش آیا جہاں ڈاچ گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔
زخمی اور نعشوں کو آر ایچ سی شیخ آباد اسپتال کردیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مہاجر کیمپ سے بتایا جاتا ہے۔
ڈاچ ڈرائیور اعظم خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔