تربت میں فورسزپر بم حملہ،کوئٹہ سے لاش برآمد،منگچرمیں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسزایف سی کے گیٹ کے سامنے بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب عشاء کے بعد نامعلوم افراد نے مین روڈ پر واقع ایف سی کے اصغرگیٹ پر دستی بم پھینکاجو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم دھماکہ سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سے ایک شخص کی لا ش بر آمد کر لی گئی۔

پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے پشتون آباد رشید چوک سے محمد انورنا می شخص کی لاش ملی ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں منگچر میںٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین و بچوں سمیت 4 افرادزخمی ہوگئے۔

منگچرکے علاقے میں بلوچستان سیکرٹریٹ کے خطیب مفتی عبدالرحمن شاہوانی اور ان کے خاندان کا ایکسیڈنٹ حادثہ ہوا ہے۔

حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ چودہ سالہ لڑکاہلاک ہوا۔

Share This Article
Leave a Comment