کشمیرمیں خاتون بمبار داخل ہوسکتی ہے، حکومت بلوچستان کا انتباہ

0
152

حکومت بلوچستان نے کشمیرمیں خاتون بمبار کے داخلے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

اس سلسلے میں بلوچستان حکومت نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو ایک مراسلہ میں متنبہ کیا ہے کہ ایک خاتون خودکش بمبار کسی بھی وقت کشمیر میں داخل ہوسکتی ہے جس کے بعد کشمیر حکومت کے انسداد دہشتگری ونگ کی طرف سے کشمیر بھر کے ضلعی پولیس سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تھانے کی حدود میں مشکوک خواتین پر نظر رکھیں ۔

ماضی میں مراسلوں کے زریعہ خودکش بمبار مردوں کی حملے کی وارننگ ہوتی رہی مگر پہلی دفعہ کسی خاتون خود کش بمبار کے بلوچستان سے کشمیر داخل ہونے کی وارننگ سامنے آ ئی ،گو کہ مشرف دور میں راولاکوٹ میں بعض نوجوانوں کی طرف سے خودکش حملے ضرور ہوئے مگر بلوچستان سے تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کچھ عرصہ قبل خود کش دھماکا سامنے آ یا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here