گوادر میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب گوادر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گوادر میں ملا بند کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment