بلوچ آزادی پسند اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ایک فوٹو شئیر کرتے ہوئے اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مالک جو اسٹابلشمنٹ سے دْوری کا دعوی کرتے ہیں۔ جنگی مجرم میجر ندیم بھٹی کے ساتھ ان کی تصویر ان کا اصل چہرہ دکھاتی ہے۔ بھٹی بلوچستان میں نابالغوں کی بھرتی، بستیوں کو تباہ کرنے اور بہت سے لوگوں کو مارنے کے لئے جانا جاتا تھا۔ بی ایل اے کی جانب سے اس کی گاڑی پر آئی ای ڈی بم حملے کے نتیجے میں تین بچے بھی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک کی تصویر اس جنگی جرائم میں ملوث میجر کے ساتھ صاف دیکھائی دیتا ہے۔
مذکورہ میجر سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک کے ساتھ محوِ گفتگو ہے اورایک تصویر میں وہ نوخیز بچے مسلح نظر آتے ہیں جو بم دھماکہ کے نتیجہ میں میجر ندیم کے ساتھ اس کی گاڑی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔