نوشکی میں گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک ، ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور زمباد پک اپ کے درمیان تصادم سے گاڑیوں میں آگ لگ گئیں۔

لگنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات سات بجے آر سی ڈی شاہراہ جنگلات مقام پر آئل ٹینکر اور زمیاد پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

حادثے میں غلام جیلانی بنگزئی سکنہ کوئٹہ ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوا۔

فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

یاد رہے ایک مہینے کے دوران گاڑیوں میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

ایک اور واقعہ میں ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں اچانک چوک پر امین پٹرول پمپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی کی شناخت حاجی محمد کرمازی بگٹی کے نام سے کی گئی ۔

پو لیس نے زخمی کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید کاروائی جا ری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment