ڈام بندر: گجہ ٹرالرز سے گند مچھلیاں خریدنے پر نیشنل پارٹی ورکرکا بھتے کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
5 Min Read

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں نے گزشتہ روز وندر پریس کلب وندر میں پریس کانفرنس کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ ڈام بندر میں حمید نامی شخص اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لیے ہمارے روزگار کو لیکر ہمیں بلیک میل کر کے ہمارے بچوں سے دو وقت کی روزی روٹی چھیننا چاہتا ہے کسی ایک شخص کی بلیک میلنگ میں آکر اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مزکورہ شخص خود کو نیشنل پارٹی کا ورکر ظاہر کر کے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نیشنل پارٹی کا نام بدنام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل پارٹی کی قیادت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے نام نہاد شخص کی حرکات کا سختی سے نوٹس لیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے سہولت کار نہیں ہیں بلکہ ہم لوگ ماہی گیر ہیں اور سمندر میں جاکر گجہ والی کشتیوں کے ماہی گیروں سے پیسے دے کر گند مچھلیاں خرید کر لاتے ہیں جس کو حمید نامی شخص سہولت کاری کا نام دے کر ہم سے روزگار کے مواقع چھیننا چاہتا ہے ہم بھی ماہی گیر ہیں اور مقامی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں ہم کسی کے ہاتھوں کھلونا نہیں بنیں گے یہ سمندر ہم سب ماہی گیروں کا ہے اور اس پر تمام ماہی گیروں کا حق ہے اور سب کے بچوں کی روزی روٹی کا ذریعہ سمندر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزکورہ شخص نیشنل پارٹی کا نام استعمال کرکے ہمیں بلیک میل کرکے ہم سے بھتہ لینے کی ناکام کوشش کررہا ہے ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے ہیں کہ ہم کسی کو بھتہ دیں بلوچستان میں اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے ہم اپنے اہلخانہ کو حلال کی روزی روٹی کما کر کھلانے کی خاطر روزگار کر رہے ہیں جس پر حمید نامی شخص بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔حالانکہ ڈام بندر میں ڈھونڈا کشتی کے ذریعے گجہ والی کشتیوں سے گند مچھلیاں لانے کے کام کا آغاز بھی موصوف نے خود کیا تھا لیکن اس کی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے ان کو گند مچھلیاں فروخت کرنے والے ماہی گیروں نے ان کو گند مچھلیاں فروخت کرنا بند کر دیا اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پریس کانفرنس میں مزکورہ شخص کے بھائی حبیب اللہ ڈگارزئی، رحیم خان ڈگارزئی، سمیع اللہ ڈگارزئی، اپنے بھائی کے خلاف ہمارے ساتھ ہیں کیونک مذکورہ شخص ڈام بندر میں بلوچستان کے قوم پرست پارٹی کا نام لیکر ہم لوگوں کو بلیک میل کر رہا ہے ہم جام آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی اور بھوتانی برادران نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ رجب علی رند سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اپنے کارکن کی حرکتوں کا نوٹس اس سے سختی سے باز پرس کی جائے کہ وہ ہم ماہی گیروں کو کیوں بلیک میل کر رہے ہیں مزکورہ شخص سوشل میڈیا پر مقامی لوگوں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں دیتے ہیں ہم آج اس پریس کانفرنس کی توسط سے باور کراتے ہیں کہ نیشنل پارٹی نے اپنے حمید نامی کارکن کو لگام نہ دیا تو ہم مقامی قبائل کا جرگہ طلب کرکے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور جو بھی معاملہ ہوگا اس کی ذمہ داری نیشنل پارٹی کی قیادت پر ہوگی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ حمید ہمیں نوکریاں دلائیں ہم اپنے ڈھونڈے چھوڑ دیں گے ۔پریس کانفرنس کرنے والوں میں غلام قادر لنگاہ، حبیب اللہ ڈگارزئی، محمد انور انگاریہ، اصضر گونگہ، محمد اسماعیل چنہ، حبیب اللہ گونگہ، شفیع محمد میر بحر، ریاض حسن، ستار علی محمد و دیگر شامل تھے۔

Share This Article
Leave a Comment