زندہ قومیں کبھی اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرسکتے ، استاد واحد کمبر

0
235

بلوچ قومی رہنما استاد واحد کمبر نے 13 نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کی آزادی کے لئے قربانی دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ زندہ قومیں کبھی اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرسکتے اور بلوچ ایک زندہ قوم ہے اور ہم اپنے قومی شہیدوں کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی سروں کو بلوچ سرزمین اور قومی تشخص کے لئے قربان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ بلوچ قوم نے ہمیشہ اپنے زمین اور قومی تشخص کے لئے قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے اس لئے بلوچستان کو کسی غیر ملکی قوتوں نے فتح نہیں کیاہمیں یقین ہے کہ ہمارے قومی شہیدوں کی دی ہوئی قربانی کی وجہ سے ہماری زمین آزادہوگی۔

انہوں نے کہا ہےکہ نواب محراب خان شہید سے قبل اور آج بھی ہزاروں کی تعداد میں بلوچ شہیدوں نے اپنی سروں کی قربانی دیکر خود کو امر کردیا ہے ، وہ دن دور نہیں کہ بلوچ اپنی سرزمین کا مالک خود ہوگا۔

بلوچ رہنماء نے اپنے بیان کے آخر میں قومی شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے قومی شہیدوں کے راستے کے راہی ہیں اور وہی قربانی کا سلسلہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here