بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں چار فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
اتوار کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے کڈے ہوٹل میں قائم آرمی کیمپ پر اسنائپر،راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔
جبکہ کل ضلع کیچ کے علاقے مند میں اپسار فوجی چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کر کے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔