نال میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ،بلیدہ سے فورسزہاتھوں نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نال میں 2 گاڑ یوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

نال میں ویگن اور زمباد گاڑی میں حادثے کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا

نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت منصور ولد محمد انور کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کوفورسزنے گذشتہ شب بلیدہ کے علاقے سلو میں گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment