حب میں روڈ حادثہ ، خاتون و بچے سمیت 3 افرادہلاک ، 6 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں بس اور رکشہ میں تصادم سے خاتون و بچے سمیت 3 افرادہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرئع کا کہنا ہے کہ حب میں بھوانی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بردار بس اور رکشہ میں تصادم کے حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت ایک خاتون و ایک بچہ ہلاک ہوگئے۔

تین افراد کی لاشوں اور 6 زخمیوں کو جام غلام قادر اسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔

رکشہ میں 9 افراد سوار تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment