حب و کوئٹہ میں فائرنگ ودھماکے سے4 افراد،قلات میں 2افراد اغوا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب ہائیٹ پولیس تھانہ کی حدود میں گجر گوٹھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو مسلح افرادنے فائرنگ کر کے ساٹھ سالہ علی مراد نامی شخص کو قتل کردیا اورفرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ انکی ذاتی دشمنی کا سلسلہ نصیر آباد اور اوستہ محمد سے چلتا آرہا ہے ۔

پولیس کے مطابق لواحقین نے ملزمان نامزد کئے ہیں ،پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

جبکہ حب شہر کے قریب کراچی کی حدود میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے متصل ویلڈنگ شاپ پر ایک آئل ٹینکر کے ٹینک کی مرمت کی جارہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افرادہلاک پوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ 40سالہ بلال اور 18سالہ علی دھماکے کے بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اورجھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔

دریں اثنا قلات جوہان میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری تعمیراتی کام پر مامور 2افراد کو اغوا کرلیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے سامان لیجانے والی گاڑی پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کرنے کے بعد مزدور کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

لیویز علاقے کی ناکہ بندی کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment