منگچر میں قبائلی تصادم وکوئٹہ میں روڈ حادثہ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی تصادم لانگو اور کلوئی رند قبائل کے درمیان ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں سلیم اللہ لانگو اور عبدالباسط کلوئی رندنامی 2 افرادہلاک جبکہ فضل الرحمن کلوئی رند اور لانگو قبیلے کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی منگچر منتقل کیا گیاہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ برمہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت فلک شیر ولد ظفر اقبال سکنہ منگچر سے ہوئی ہے۔

لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment