بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں ایک بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ دکی میںچھاؤنی روڈ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس محمد شہی ٹاؤن میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔
میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک بچے کی شناخت عرفان ولد علی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب دکی میں چھاؤنی روڈ پر سپلائی گودام کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش شناخت کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔
بظاہر لاش نشے کے عادی شخص کی معلوم ہورہی ہے۔