ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مند کے ہسپتال میں ایک فوجی اہلکار کی لاش لائی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ہلاک ہوا ہے۔
کیچ سے ہی اطلاعات ہیں کہ رات گئے بلوچ سرمچاروں نے کڈے ہوٹل میں قائم پاکستانی فوج کیمپ پر حملہ کیا ہے،فائرنگ اور دھماکوں سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ حملے سے پاکستانی فوج کو شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔