آواران وحب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ، 2 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے آواران اور حب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے پیراندر رسول بخش بازار میں نور بخش ولد صاحب داد کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو نامعلوم مسلح افراد نے گھرمیں گھس کر اغوا کیااور گھر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

دوسری واقعہ میں آواران بزداد کے علاقے بانڈی میں نامعلوم مسلح افراد نےگھر میں گھس کر عبدالصمد نامی کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر بیوی اور والد کو زخمی اور عبدالصمد ولد محمد قاسم کو قتل کردیا۔

آواران لیویز نے دونوں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لیویز نے لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔

لیویز کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے ۔

دریں اثنا حب میںبیوی نے آشنا کے ساتھ مل کراپنے شوہر کو قتل کر کے لاش صحن میں دفنادیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق خاتون خانہ نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیااور لاش گھر کے صحن میں دفنادی اور قتل کی واردات پر پردہ ڈالنے کےلئے پولیس تھانہ میں شوہر کے لاپتہ ہونے کی درخواست دے دی۔

حب سٹی پولیس نے تحقیقات کے بعد معمہ حل کردیا اور مقتول مختیار کے قتل کی مرکزی کردار حسنہ بی بی کو گرفتار کرکے مقتول کی لاش گھر کے صحن سے برآمد کرلی ۔

پولیس کے مطابق مقتول مختیار سندھ قمبر شہداد کوٹ میں حسنہ بی بی سے دوسری شادی کے بعد حب جام کالونی منتقل ہوئے تھے ۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے ساتھی آشنا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment