منگچروبولان میں ٹریفک حادثہ وپانی میں ڈوبنے سے5 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے منگچراوربولان میں ٹریفک حادثہ وپانی میں ڈوبنے سے5 افرادہلاک ہوگئے۔

قلات کے علاقے منگچر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ اور جیپ میں تصادم کے باعث 4 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 6سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مستونگ ریفر کیا گیا۔

دوسری جانب بولان میں بارش کے کھڑے گہرے پانی میں محمد فضل ولد داد محمد سمالانی نامی ایک چرواہاپاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں ڈوب کرہلاک ہو گیا۔

ہلاک چرواہاکی لاش 8 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ریسکیو اہلکاروں اورر ورثا کی مدد سے پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment