ن لیگ و ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے آپس میں ملاقات کے بعد اس حوالے سے اعلان کیا ہے۔

اس دوران مصطفیٰ کمال نے کہا یہ اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہو گا۔

سعد رفیق نے اس دوران یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان مسلم ن کے بانی نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے بشیر میمن کو پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کا صدر نامزد کیا ہے۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1721820399388831895?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1721820399388831895%7Ctwgr%5E4ce5ab4914462e41a5999fa1eb7595998942ebc0%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1215603

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے، نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

دونوں جماعتوں کی جماعتوں کی جانب جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق ’دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔‘

اعلامیے کے مطابق ’دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع چارٹر تیار کریں گی۔

’کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لیے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔‘

Share This Article
Leave a Comment