بلوچستان کے ضلع خاران میں گذشتہ شب وڈھ ایریا میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پرچھاپہ مار کر 2 کمسن لڑکوں کوجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
جبراً لاپتہ کئے گئے لڑکوں کی شناخت عبدالقدیر ولد محمد عارف یلانزئی اور صلاالدین ولد محمد خان یلانزئی کے ناموں سے ہوگئی ہےجو 13 اور 14 سال کے بتائے جاتے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب 2 بجے وڈھ ایریا میں سید مومن شاہ مسجد کے قریب ریاستی فورس ایف سی نے لوکل مخبرں کے ہمرا چھاپہ مار کر دو لڑکوں کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق عبدالقدیر اور صلاالدین بنیادی طور پر گواش بُٹ کے رہائشی ہیں جو کہ خاران شہر اپنے گھر میں تھے کہ انکو ریاستی فورسزنے چھاپے کے دوران لاپتہ کیا ۔