بلوچستان کے علاقے سبی میں فائرنگ ،جھل مگسی میں روڈ حادثہ اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع سبی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق سبی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب جھل مگسی کے قریب 2موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔
لیویز ذرائع کے مطابق درگاہ فتح ہور شریف سے جھل مگسی جاتے ہوئے مخالف سمیت سے آنے والی 2موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکرانے سے 2افراد رئیس لیماہاریانی سمیت 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
علاوہ ا زیں کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور مشتبہ مریض انتقال کرگیا۔
دولت نامی 37 سالہ متاثرہ شخص کو ہزار گنجی سے اتوار دوپہر کو تشویش ناک حالت میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
اس سے قبل اتوار کی صبح بھی کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ڈاکٹر شکراللہ کراچی میں دورانِ علاج انتقال کرگئے تھے۔
ہسپتال حکام کے مطابق اتورایک بچی سمیت تین مشتبہ مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ۔
کانگو وائرس کی تشخیص کے لیے نمونے لیبارٹری بھیجے ہیں اب تک نتیجہ نہیں آیا۔