کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،نوشکی میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلہ اورنوشکی میں گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

کوئٹہ پولیس کے دعوے مطابق سیٹلائیٹ ٹائون کے ایک دکان میں ڈکیتی کےدوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کاتبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیاہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا ۔

لاش اورزخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

دوسری جانب ضلع نوشکی میں 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 2افراد جھلس کرہلاک ہو گئے ۔

لیویز حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے کوچکی کے قریب 2 گاڑیوں میں ٹکر سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment