بلوچستان میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کیا جارہا ہے ۔
اس سلسلے میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ آج کے پہیہ جام ہڑتال کےبعد اگر بجلی بحال نہیں ہوتی تو 3 نومبر کو زمیندار ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹوز کا اجلاس ہوگا جس میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور ڈی چوک پر دھرنا سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنمائو ں نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو صبح 8 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک قومی شاہراہیں بند رہیں گی، کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ ضلع پشین میں بوستان کراس، یارو، خانوزئی، ضلع قلعہ عبداللہ میں سید حمید کراس،کوئٹہ ڑوب قومی شاہراہ قلعہ سیف اللہ میں قلعہ سیف اللہ بازار سبزی منڈی اور کان مہترزئی، اور خانوزئی کے مقام، کوئٹہ سکھر قومی شاہراہ کولپور،سبی کے ناڑی بینک پر بائی پاس،لورالائی روڈ، کوئٹہ کراچی شاہراہ ضلع مستونگ لک پاس اور منگچر، تفتان کوئٹہ سی پیک روڈنوشکی، سی پیک روڈ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ خضدار اور ڈیری فارم باب خاران کے مقام پر بند ہوگا۔
ان خیالات کااظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی،حاجی ولی محمد رئیسانی، ایگزیکٹو ممبران سید عبدالقہار آغا، حاجی عبد الجبار کاکڑ، حاجی شیر علی مشوانی، کاظم خان اچکزئی، عبد اللہ جان میر زئی، حاجی عزیز سرپرہ ، حاجی محمد افضل بنگلزئی،ملک منظور نوشیروانی، ملک عبد المجید مشوانی، ٹکری شفقت اللہ لانگو، حاجی عبید اللہ پانیزئی، سید صدیق اللہ آغا،ٹکری پار الدین، حاجی محمد اعظم، میر خورشید احمد جمالدینی، محمدیعقوب رئیسانی، خالق داد ملکیار، سید عبدالجبار، بشیر احمد لانگو، حاجی عبداللہ لانگو، حاجی محمد حیات، میر احمد، حاجی فتح محمد بادینی، ٹکری محمد افضل بدوزئی، حاجی قدیر کرد، حاجی راوت خان، حاجی میر سلطان محمد، سید ناظر شاہ، حاجی محمد رضا ترین، صاحب زادہ سیف اللہ، جمعہ خان، حاجی احمد نواز بنگلزئی مستونگ، نثار احمد بلوچ ودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ 2 نومبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کے تحت کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ ضلع پشین میں بوستان کراس، یارو، خانوزئی، ضلع قلعہ عبداللہ میں سید حمید کراس،کوئٹہ ڑوب قومی شاہراہ قلعہ سیف اللہ میں قلعہ سیف اللہ بازار سبزی منڈی اور کان مہترزئی، اور خانوزئی کے مقام، کوئٹہ سکھر قومی شاہراہ کولپور،سبی کے ناڑی بینک پر بائی پاس،لورالائی روڈ، کوئٹہ کراچی شاہراہ ضلع مستونگ لک پاس اور منگچر، تفتان کوئٹہ سی پیک روڈنوشکی، سی پیک روڈ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ خضدار اور ڈیری فارم باب خاران کے مقام پر بند ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ 2 نومبر کا اجلاس کامیاب بنانے کیلئے تمام اضلاع کے زمینداران اپنے اپنے علاقوں میں ہڑتال کامیاب بنائیں صبح 8 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک قومی شاہراہیں بند رہیں گی۔