ڈیرہ غازی خان ومستونگ میں روڈحادثات،4افرادہلاک،ڈیرہ بگٹی سے پنجابی کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈیرہ غازی خان میںجھوک یار شاہ کے قریب کار اور ویگن کے درمیان خوفناک تصادم سے 3 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

12 افراد زخمیوں کوڈی ایچ کیو ریفر کردیا گیا۔

دوسری جانب مستونگ میں منگچر کراس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخصہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سعداللہ ولدعبدالستار بارکزئی کے نام سے ہوگئی۔

لاش کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی میںپنجاب کے رہائشی 70 سالہ شخص اپنے رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے ۔

پولیس حکام کے مطابق تحصیل خانپور ضلع رحیمیار خان کا رہائشی شخص اپنے رہائشگاہ پر مردہ پائے گئے۔

متوفی کی شناخت 70 سالہ عنایت حسین ولد منظور حسین قوم بھٹی کے نام سے کی گئی جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان چوک ڈیرہ بگٹی میں کپڑے استری کرنے کے کام سے وابسطہ تھے تاہم آخری اطلاعات آنے تک موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

ڈیرہ بگٹی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment