حب و وندر میں ٹریفک حادثات ،2افراد ہلاک،10 زخمی ہوگئے

0
178

بلوچستان کے علاقے حب اور وندر میں دو مخلتف ٹریفک حادثات میں 2افراد ہلاک جبکہ 0 زخمی ہوگئے ۔

حب میں ساکران اٹک موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ساکران اٹک موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 40سالہ نقیب ولد سمیع اللہ نامی شخص ہلاک اور دو افراد احسان ولد اعظم اور عبید اللہ ولد فیض اللہ زخمی ہوگئے۔

نعش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور زخمیوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفرکردیا گیا ۔

حادثے میں ہلاک ہونے شخص اور زخمیوں کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وندر میںمین قومی شاہراہ پیر مجاہد کے قریب ماہی گیروں سے لوڈ سوزوکی پک اپ الٹنے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شدید زخمی کو کراچی ریفر کردیا گیا۔

گزشتہ روز اندرون سندھ سے سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر آنے والی ماہی گیروں سے لوڈ سوزوکی پک اپ مین قومی شاہراہ پر پیر مجاہد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث سوزوکی میں سوار ماہی گیروں میں سے ایک ماہی گیر جس کا نام ابو سومرو ولد محمد صدیق ساکن عجائب سومرو سندھ موقع پرہلاک ہوگیا، جبکہ سوزوکی میں سوار دیگر 8 ماہی گیر جن کے نام راجہ رند ولد دریا خان، غلام مصطفی ولد بچو، جمن ولد محمد اسحاق، خدا بخش ولد احمد، واحد بخش ولد رسول بخش، عبدالعزیز ولد سومرو، بچو ولد دھنی بخش، یوسف ولد ہاشم جن میں سے ایک ماہی گیر شدید طور پر زخمی ہے جس کو 1122 ریسکیو سینٹر وندر میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا۔

سوزوکی حادثے میں ایدھی سروس وندر اور ریسکیو سینٹر 1122 وندر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کرنے میں حصہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here