بلوچستان کے علاقے حب اور کوئٹہ میں ٹریفک حادثات میں2 افراد ہلاک ہوگئے۔
حب شہر میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر شاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے سبب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نو عمر لڑکے مخالف سمت سے آنے والی ہائی روف گاڑی اور کوچ سے ٹکرا گئے۔
ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ محمد حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 14 سالہ ذاکر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے 6سالہ بچی ہلاک ہوگیا۔
ایدھی ذرائع کےمطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔
ہلاک بچی کی شناخت بی بی زارہ ولد محمد عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔