بلوچستان کے علاقے خضدار اورڈیرہ مرادجمالی میں فائرنگ اورروڈ حادثے دو واقعات میںبچہ سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے کھنڈ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران کی جارہی تھی۔
دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانہ کی حدود جمعہ خان لاڑو پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے راہ گیر کو ٹکر مار دی جس سے راہ گیر دین محمد پندرانی اور موٹر سائیکل سوار فدا حسین سومرو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں راہ گیر دین محمد پندرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیاگیا۔
مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔