نوشکی ووڈھ میں روڈ حادثات ،3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں تیل بردار وین اور کار میں ہولناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے2 افراد جھلس کرہلاک ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نوشکی قومی شاہراہ پر گلنگور کے قریب ٹوڈی اور تیل بردار ویگن میں تصادم کے باعث ویگن اور کار میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے ۔

لاشوں کوشناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وڈھ میں ٹک کے مقام پردو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے ۔

موٹر سائیکل تصادم سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کو فوری طور پرٹراما سینٹر خضدار ریفر کردیا گیا۔

ہلاک نوجوان کی شناخت شبیر احمد ولد ماسٹر بشیر احمد لانگو جبکہ زخمی کی شناخت محمد اسحاق ڈھلوکے نام سے ہوگئی۔

Share This Article
Leave a Comment